بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

سبز انقلاب لانے کے لئے زرعی ترقیاتی بینک نورپورتھل بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، مہر محمد سردار حسین

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) مینجر زرعی ترقیاتی بینک نورپورتھل مہرمحمدسردارحسین نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور وطن عزیز میں سبز انقلاب لانے کے لئے زرعی ترقیاتی بینک نورپورتھل بھرپور کردار ادا کر رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نورپورتھل پریس کلب کے وفد سے اپنے دفتر میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ بینک ہذا کے ملک محمد زبیر بگہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ مہر محمد سردار حسین نے کہا کہ حکومت کسانوں کی بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ حالیہ بجٹ میں بھی اس حوالے سے خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کے تحصیل نورپور تھل کے کسانوں کو پچاس کروڑ روپے کے زرعی قرضہ جات جن میں ٹریکٹر، کھاد، بیج ،گاءےاور بھینس پال سکیم سمیت دیگر مدمیں دیے گئے ۔ اب تک ان میں سے سوا دو کروڑ روپے کی وصولی ہو چکی ہے ۔ مینیجر زرعی ترقیاتی بینک نے کسانوں پر زور دیا وہ بینک سے بھرپور تعاون کریں تاکہ یہ قومی ادارہ کسانوں کی خوشحالی اور ملک میں سبز انقلاب لانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر سکے۔ مہرمحمدسردارحسین نے مزید کہا کہ بوجہ نادہندگی سرگودھا ڈویژن کی یہ واحد برانچ ہے جس نے گزشتہ پانچ سال سے کسی قسم کا زرعی قرضہ دینا بند کر دیا ہے ۔

مزید پڑھیے  راولپنڈی، شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح ساڑھے10 فٹ تک بڑھ گئی
Back to top button