بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

نورپورتھل میں بھی عید قربان کی مناسبت سے مویشی منڈی قائم

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل سعد بن خالد کی ہدایت پر نورپورتھل میں بھی عید قربان کی مناسبت سے مویشی منڈی قائم کردی گئی ہے ۔ جیسے جیسے عید قربان قریب آرہے ہیں مویشی منڈی میں بھی رش بڑھ رہا ہے ۔ میڈیاسروے کے دوران معلوم ہوا کہ علاقہ تھل میں شدید گرمی کی وجہ سے دوپہر تک خریدار تھوڑی تعداد میں جانور خریدنے آتے ہیں لیکن جونہی سیکنڈ ٹائم گرمی کی شدت کم ہوتی ہے تو مویشی منڈی کی رونق بڑھ جاتی ہے ۔ اگر بات کی جائے مویشی منڈی میں سہولیات کی تو اسٹنٹ کمشنر سعد بن خالد کی ہدایت پرٹی ایم اے کی طرف سے چھاوں اور پانی جیسی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے جبکہ لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بھی قربانی کے لیے خرید کیے جانے والے جانوروں کی مفت حمل ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ عوامی سماجی حلقوں نے مویشی منڈی پر مطلوبہ سہولیات کی فراہمی پر تحصیل انتظامیہ نورپورتھل کا شکریہ ادا کیا ہے۔ میڈیا سروے کے دوران مختلف علاقوں سے آئے ہوئے قربانی کے جانوروں کی خریداروں کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کی نسبت امسال جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں تاہم سنت ابراہیمی کے لیے ہم اپنی مالی استطاعت کے مطابق قربانی کے جانور ضرور خریدیں گے کیونکہ اس عمل کا اجر بہت عظیم ہے جو خوشنودی ء خداوندی کا سبب ہے ۔

Back to top button