بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

کون بنے گا روڈہ تھل کا نمبر دار ، قسمت آزمائی کے لیے تین امیدوار

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) کون بنے گا روڈہ تھل کا نمبر دار ، قسمت آزمائی کے لیے تین امیدوار ، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب رانا نعمان محمود کی زیر صدارت انتخابی اجلاس۔ تفصیل کے مطابق خوشاب کے گنجان آباد موضع روڈہ تھل کی نمبر داری کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر خوشاب رانا نعمان محمود کی زیر صدارت گورنمنٹ ہائی سکول روڈہ تھل میں ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا ۔ جہاں پرنمبرداری کے امیدواران ملک محمد اختر کلاسی، ملک دوست محمد ممک اور ملک مظہرجوئیہ سمیت ان کے حامیوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رانا نعمان محمود نے نمبرداری کے امیدواران کے انٹرویوز کیے اور دیگر پراسیس مکمل کیا ۔ امید واثق ہے کہ حکام بالا کی طرف سے مجوزہ طریقہ ءکار کے تحت روڈہ تھل کی نمبرداری کا فائنل نوٹیفکیشن ہونے کے بعد معلوم ہو جائے گا کہ کس امیدوار پر قسمت کی دیوی مہربان ہوئی ہے ۔ تاہم تمام امیدواران اپنے آپ کو قسمت کا دھنی ثابت کرنے کے لیے کوشاں نظر آ رہے تھے ۔ دریں اثناء روڈ تھل سے نمبرداری کے امیدوار ملک محمد اختر کلاسی کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ قسمت یاوری کرے گی اور نمبرداری کی ذمہ داریاں تفویض ہونے کے بعد اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اہلیان روڈہ تھل کی بے لوث خدمت کے لئے ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا ۔ اس موقع پر ملک محمد اختر کلاسی کے حامیوں کا کہنا تھا کہ ہم پر امید ہیں کہ ملک محمد اختر کلاسی علاقے خدمت کے لیے مثالی کردار ادا کریں گے کیونکہ ان کے آباواجداد نے یہاں کے باسیوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے قابل تقلید مثالیں قائم کی ہیں۔ واضح رہے کہ ملک محمد اختر کلاسی، روڈہ تھل کی معروف سماجی وسیاسی شخصیت ملک محمد امیر کلاسی کے صاحبزادے ہیں ۔

مزید پڑھیے  ڈاکوئوں کا بہادری سےمقابلہ اور انہیں گرفتار کرنے پر پولیس جوانوں کیلئے انعامات
Back to top button