بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

خوشاب کے طلحہ رفیق عالم کی سی ایس ایس امتحان میں پورے پاکستان میں پہلی پوزیشن

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب کا ایک اور ہونہار سپوت کااعزاز، طلحہ رفیق عالم نے سی ایس ایس کے امتحان میں پورے ملک میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ، عوامی سماجی اورتعلیمی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناوں کااظہار۔خوشاب کے علاقہ دائیوال سے تعلق رکھنے والے ہونہار سپوت طلحہ رفیق عالم نے پاکستان کے سب سے بڑے امتحان سی ایس ایس میں پورے ملک میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔یاد رہے کہ طلحہ رفیق عالم سی ایس پیز اسلام آباد اکیڈمی کے ہونہار سٹوڈنٹ ہیں۔ قسمت کے دھنی فخر خوشاب طلحہ رفیق عالم کا کہنا ہے کہ میری پے درپے شاندار کامیابیاں اللہ تعالیٰ کے خصوصی فضل وکرم ، والدین کی دعاوں اور میرے اساتذہ کرام کی محنت شاقہ کی مرہوں منت ہیں۔ دریں اثناء عوامی سماجی اورتعلیمی حلقوں نے ضلع خوشاب کے سرمایہء افتخار طلحہ رفیق عالم کی شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباددیتے ہوءے ان کی مزید قابل رشک کامرانیوں کےلیے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیے  ہماری شاندار علاقائی روایات پنجاب کی خوبصورت ثقافت کی آئینہ دار ہیں، ملک سرفراز احمد اعوان
Back to top button