بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

تحصیل انتظامیہ نورپورتھل عوامی فلاح وبہبود کےلیے تمام دستیاب وسائل سے بھرپور طریقے سے بروئے کار لائے گی، اسسٹنٹ کمشنر سعد بن خالد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نور پور تھل سعد بن خالد نے کہا ہے کہ تحصیل انتظامیہ نورپورتھل عوامی فلاح وبہبود کےلیے تمام دستیاب وسائل سے بھرپور طریقے سے بروئے کار لائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نورپورتھل پریس کلب کے وفد سے تعارفی نشست کے دوران خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نور پور تھل فیض حسن ملک بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ وفد کی قیادت چیرمین پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان کررہے تھے ۔ وفد سرپرست اعلی ا نورپورتھل پریس کلب ملک محمد حیات جوئیہ، فاونڈر ممبرز ایم نوردین، راجہ نورالہی عاطف اور سینئر صحافی ملک غلام جیلانی وڈھل پر مشتمل تھا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ نورپورتھل شہر میں صحت و صفائی کے نظام کو مزید موثر بنانا، شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی، عوامی مسائل کو مقامی سطح پر جلد حل کرنا اور اجتماعی عوامی فلاح و بہبود ہماری ترجیحات ہیں ۔ انشاءاللہ اس حوالے سے ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ اس موقع پر نورپورتھل پریس کلب کے وفد نے نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر سعد بن خالد کو تحصیل نورپور تھل کے باسیوں کے دیرینہ اجتماعی مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتدریج ضروری اقدامات اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا سعد بن خالد نے صحافیوں پر زور دیا کے علاقہ تھل کی تعمیر و ترقی کے لئے تحصیل انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ صحافیوں کے وفد نے علاقائی تعمیر و ترقی اور سماجی آسودگی کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

مزید پڑھیے  نورپورتھل میں بھی عید قربان کی مناسبت سے مویشی منڈی قائم
Back to top button