بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

دبئی میں پاکستانی کمپنی زیروٹیک نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس اؤتار متعارف کرا دیا

دبئی میں پاکستانی چیف ایگزیکٹو آفیسر کے زیر قیات ادارے زیروٹیک نے جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس اؤتار متعارف کرادیا۔ادارے کے سی ای او نعمان شاہ کا کہنا ہے کہ ان کا تیار کردہ مصنوعی ذہانت کا پروگرام ‘الینا انٹیلی جنس اؤتار – اے آئی اے’ عالمی ضروریات کے مطابق صنعتوں کو سہولت فراہم کر کے ایک بہتر مستقبل کی جانب گامزن کرنے کی صلاحیت کا حامل ہیں۔ نعمان شاہ کا کہنا تھا کہ “آئیے ایک ساتھ مل کر ایک روشن، پائیدار دنیا کے لیے اے آئی کی طاقت کا استعمال کریں۔”

نعمان شاہ نے مزید بتایا، “استعمال کرنے والوں کو بروقت اے آئی کی سہولیات، جس میں روبرو مواصلات اور انسان جیسے جذبات محسوس ہونگے۔”

اے آئی اے جدید ترین اسپیچ ٹو ٹیکسٹ، ٹیکسٹ ٹو اسپیچ، قدرتی لینگویج پروسیسنگ، شکلی تاثرات، اور صارف کے ماحول، رویے اور ترجیحات سے سیکھنے اور اسے اپنانے کی صلاحیت کو یکجا کرتا ہے۔ اے آئی اے کی بے مثال صلاحیتوں کے ساتھ آرٹیفیشل انٹیلی جینس کا مستقبل پہلے سے کہیں زیادہ انسانی محسوس ہوتا ہے۔ روبرو رابطے کی خصوصیت کے ساتھ، ورچوئل سی ای او کے پرسنل اسسٹنٹ کے طور پر کام کرنے سے لے کر، ہیلتھ کیئر کنسلٹنٹ سے لے کر ریئل ٹائم لینگویج ٹرانسلیٹر تک، اے آئی اے تمام شعبوں میں لامحدود امکانات کا حامل ہے۔ اس میں کسٹمر سروس، فٹنس کوچنگ، ورچوئل رئیلٹی کے تجربات، کاروبار اور سوشل میڈیا مینجمنٹ اور بہت کچھ میں انقلاب لانے کی صلاحیت موجود ہے۔

Back to top button