بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

امریکی اور چینی صدر کی چہل قدمی، تعلقات بہتر بنانے پر بات چیت

 امریکا کے شہر سان فرانسسکو میں صدر جوبائیڈن اور انکے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان ملاقات ہوئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملاقات ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن سمٹ کے دوران سائیڈ لائن پر ہوئی، دونوں رہنماؤں نے ایک ساتھ چہل قدمی بھی کی، ملاقات کے دوران سفارتی تعلقات کو بہتر بنانے اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے مفید استعمال پر بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ چائنہ کے صدر شی جن پنگ اپنے امریکی ہم منصب جوبائیڈن کی دعوت پر گزشتہ روز امریکا پہنچے تھے جہاں وہ سان فرانسسکو میں ہونے والی 30 ویں ایشیا پیسیفک اکنامک کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیے  استنبول کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 29 افراد ہلاک
Back to top button