بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

جی 20 کے مجوزہ اجلاس سے قبل سری نگر فوجی چھاونی میں بدل گیا

سری نگر میں جی 20 کے مجوزہ اجلاس سے قبل شہر کو فوجی چھاونی بنا دیا گیا ہے ۔ اضافی فوجی دستوں کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ ڈرونز اورسراغ رساں کتوں کی مدد سے شہر بھر میں تلاشی مہم شروع کی گئی ہے ۔ اس دوران ہزاروں موٹر سائیکل ضبط کر لیے گئے ہیں ۔ بھارت کے خلاف عوام احتجاج کے دوران بھارتی فورسز پر پتھراو میں ملوث رہے افراد کو تھانوں میں بلایا جا رہا ہے ۔سری نگر میں جی 20 کا اجلاس22 سے 24 مئی تک ہونا ہے ۔ سری نگر میں این ایس جی، سپیشل فورسز اور میرین کمانڈوز بھی تعینات ہیں۔

میرین کمانڈوز کو شہرہ آفاق جھیل ڈل اور دوسرے علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے ۔ سری نگر میں فورسز نے راہگیروں، موٹر سائیکل سواروں کی تلاشی لی گئی بڑی تعداد میں موٹر سائیکل ضبط کر لیے گئے شہر بھر میں موٹر سائیکلوں اور سکوٹیز کو ضبط کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پورے شہر میں سیکورٹی گرڈ کو مضبوط کیا گیا جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مشکوک افراد پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔ شہر میں بھی جگہ جگہ فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ فورسز نے اہم شاہراوں اور چوراہوں پر ناکے لگا دیے ہیں۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر فورسز کے ناکے ہیں۔

سری نگر میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لوگوں پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔ جبکہ رات کے دوران فورسز کا گشت بھی بڑھایا گیا ہے۔ شہرہ آفاق جھیل ڈل کے اردگرد علاقوں میں فورسز کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے ڈلگیٹ سے لے کر شالیمار تک شاہراہ کی تلاشی لی جارہی ہیں۔ شہر میں جگہ جگہ خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔ پولیس تھانوں پر سابق سنگبازوں کی طلبی کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے  موٹرسائیکل اسمبلرز نے قیمت میں اضافہ کردیا
Back to top button