بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

آزادکشمیر کے تمام سرکاری دفاتر میں ملازمین اور افسروں کی بائیو میٹرک حاضری لازمی

آزادجموں وکشمیر کے تمام سرکاری دفاتر میں ملازمین اور افسروں کی حاضری یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک حاضری لازمی قرار دی گئی ۔ بورڈ آف ریونیو آزادجموں وکشمیر نے پونچھ ، مظفر آباد، میرپور ڈویژن کے کمشنرز اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ایک مراسلہ روانہ کیا ہے جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ جملہ ڈویژنل ، ضلعی ،سب ڈویژنل افسران و عملہ بشمول کمشنرز، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی آئی جیز، ایس پیز، ڈی ایس پیز دفتری اوقات کار کی پابندی یقینی بنائیں گے ۔ اپنے اپنے دفاتر میں ایک ہفتے کے اندر بائیو میٹرک سسٹم نصب کروائیں گے ۔بورڈ آف ریونیو آزادجموں وکشمیر ن کے مراسلے کے مطابق وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے تمام سرکاری دفاتر میں بائیو میٹرک حاضری کا حکم دیا ہے ۔جملہ ڈویژنل ، ضلعی ،سب ڈویژنل افسران و عملہ بشمول کمشنرز، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی آئی جیز، ایس پیز، ڈی ایس پیز دفتری اوقات کار کے دوران دفتر میں موجود رہیں گے سٹیشن چھوڑنے سے قبل حکام بالا سے اجازت لیں گے ۔

مزید پڑھیے  21 اپریل 1948 کا تاریخ ساز دن مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے پہلے کمشن برائے ہندوپاک کا قیام
Back to top button