بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

“سلک روڈ: فنکاروں کا ملاپ – شاہراہ ریشم بچوں کی نظر سے ” بچوں اور نوجوان فنکاروں کی SCO ممالک کی آرٹ مقابلوں کا آغاز

بین تہذیبی مکالمے اور تعاون کے لیے ایک عالمی نیٹ ورک بنانے، شاندار ڈن ہوانگ ثقافت کی عکاسی کرنے اور تمام ممالک کے لوگوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور دوستی کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ، شنگھائی تعاون تنظیم کے اچھے پڑوسی، دوستی اور تعاون کمیشن (SCO) چائنا انٹرنیشنل کلچر ایسوسی ایشن کے تعاون سے، سنٹرل اکیڈمی آف فائن آرٹس اور ایس سی او سیکرٹریٹ “سلک روڈ: فنکاروں کا ملاپ —– شاہراہ ریشم بچوں کی نظر سے “آرٹ مقابلوں کا آغاز ہو چکا ہے ۔

5 سے 16 سال کی عمر کے پاکستانی بچوں اور نوجوان فنکار اس مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں . 20 مئی 2023 سے پہلے اپنی پینٹنگز اور آرٹ ورک آرگنائزنگ کمیٹی کو جمع کرائیں۔

جو بچے اور نوجوان فنکار نمائش میں شامل ہونا چاہتے ہیں وہ پاکستان میں چین کے سفارت خانے کی آفیشل ویب سائٹ کے لنکس پر جا سکتے ہیں۔
(http://pk.china-embassy.gov.cn/eng/zbgx/cultureservice/202304/t20230424_11064579.htm)
یا مزید تفصیلات بشمول آرٹ ورکس کی ضروریات، جمع کرانے کی رہنمائی اور آرگنائزنگ کمیٹی کے رابطہ کی معلومات کے لی پاکستان میں چائنا کلچرل سینٹر کا فیس بک اکاؤنٹ وزٹ کریں (https://www.facebook.com/cccenterinpak/posts/pfbid025chkNFxu9BWpVGf1mSEzt4c6Jbj7roZuox3SAPABzhndaF3Kys2HomtyJu4oJsWyl)

مزید پڑھیے  چین سے ایک ارب ڈالر مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
Back to top button