بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

فیض حسن ملک کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ممتاز ماہر تعلیم ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل فیض حسن ملک کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے ، عوامی سماجی اور تعلیمی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار ۔ واضح رہے کہ نامور ماہر تعلیم جناب فیض حسن ملک قبل ازیں بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ تحصیل نورپورتھل فرائض منصبی نہایت خوش اسلوبی سے سر انجام دینے کے ساتھ ساتھ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ تحصیل نور پور تھل کے آفس کی بھی بطور انچارج ڈپٹی ڈی ای او ذمہ داریاں بطریق احسن سر انجام دے رہے ہیں ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ خوشاب کی طرف سے جناب فیض حسن ملک کو ڈی ای او ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب کا لک آفٹر کا اضافی چارج بھی تفویض کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناء عوامی ،سماجی اور تعلیمی حلقوں نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے ۔ یاد رہے کہ معروف تعلیم ہردلعزیز علمی شخصیت جناب فیض حسن ملک قبل ازیں مختلف سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مختلف سرکاری دفاتر کے انتظامی آفیسر کے طور پر بھی اپنے فرائض منصبی احسن انداز میں سر انجام دے چکے ہیں ۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے آپ کو اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں سے نوازا ہے ۔ اپنی فرض شناسی اور بہترین صلاحیتوں کی وجہ سے موصوف نہ صرف ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام بالا بلکہ دیگر سرکاری ڈیپارٹمنٹس کےارباب بست و کشاد کی گڈ بکس میں ہونے کےساتھ ساتھ اپنے علاقہ میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔

مزید پڑھیے  ہمارا ادارہ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے بھرپور کردار اداکررہا ہے، ملک محمد صابر وڈھل
Back to top button