بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

جامع مسجد اقصیٰ نورپورتھل میں پروقار تقریب کا اہتمام

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) جامع مسجد اقصیٰ نورپورتھل میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں مختلف شعبہ ہاءے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمائندہ شخصیات نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر ممتاز عالم دین مولانا راجہ مسعود الحسن نے فضیلت ماہ رمضان المبارک کے موضوع پر اظہار خیال کیا اور ملک و قوم اور عالم اسلام کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعامانگی گئ۔ دریں اثناء مسجد ہذامیں ختم قرآن مجید فرقان حمید کی روحانی وجدانی محفل پاک سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے نامور مذہبی سکالر مفتی کامل نوازکہا کہ قرآن پاک سرچشمہء رشدوہدایت ہے اور اس کی سنہری تعلیمات ہمارے لیے مینارہ ء نور ہیں ۔ انہوں نے کہا ہمیں قرآن وسنت کی سنہری تعلیمات کو اپنی زندگیوں کا محورومقصد بنانا چاہیے اور ان پر مکمل عمل پیرا ہونا چاہیے جو کہ فلاح دارین کا سبب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی ا نے ہمیں برکتوں اور رحمتوں والا رمضان کا مہینہ عطا کیا ہے ۔ ہمیں اس کی فیوض و برکات سے بھرپور مستفید ہوکر اللہ تعالی اکی خوشنودی حاصل کرنی چاہیے ۔

مزید پڑھیے  ماہر تعلیم ملک لیاقت علی کلیرا کے صاحزادے ملک محمد مزمل کلیرا رشتہ ازدواج میں منسلک
Back to top button