بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

دی کیرئیر گروپ آف کالجز ضلع خوشاب میں گرانقدر تعلیمی خدمات سرانجام دے رہا ہے، ڈاکٹر ملک جاوید اقبال گنجیال

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) دی کیریئر گروپ آف کالجز کے چیئرمین ڈاکٹر ملک جاوید اقبال گنجیال نے کہا ہے کہ اللہ تعالی6 کے فضل و کرم سے دی کیرئیر گروپ آف کالجز ضلع خوشاب میں گرانقدر تعلیمی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ وہ میڈیا سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قائدآباد ، جوہرآباد اور نوشہرہ میں شاندار کامیابی کے بعد نورپورتھل میں دی کیرئیر گروپ آف کالجز نے تعلیمی خدمات سر انجام دینی شروع کر دی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل نورپور تھل میں ہمارے گروپ کی توسیع کے لیے ملک محمد صابر وڈھل اور ملک سکندر خان بگا سمیت دیگر رفقاءے کارکا تعاون قابل صد ستائش ہے ۔ انشاءاللہ دی کیرئیرگروپ آف کالجز تحصیل نور پور تھل کے کوآرڈینیٹر ملک سکندر خان بگہ اور ان کی پوری ٹیم شاندار کامیابی حاصل کرے گی ۔ ڈاکٹر ملک جاوید اقبال گنجیال نے کہا کہ اب علاقہ تھل کے طلباوطالبات ہمارے ادارے کے تمام اکیڈمک پروگرامز سے مقامی سطح پر مستفید ہوں گے ۔

مزید پڑھیے  انگلش تقریری مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی علیزہ جبار کو ڈویژنل کمشنر کی جانب سے ایوارڈ و تعریفی سرٹیفیکٹ دیدیا گیا
Back to top button