بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

آئر لینڈ نے پہلی مرتبہ پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دیدی

3 میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ  نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ آئرلینڈ نے پاکستان کا 183 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ کے کپتان  پال اسٹرلنگ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، فخر زمان، شاداب خان، اعظم خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور محمد عباس آفریدی شامل تھے۔آئرلینڈ کی دعوت پر پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ بابراعظم نے 57 اور صائم ایوب نے 45 رنز کی اننگز کھیلی، فخر زمان 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس کے علاوہ اعظم خان اور شاداب خان صفر پر پویلین لوٹے جبکہ محمد رضوان ایک رن بنا سکے۔ افتخار احمد 37 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

آئرلینڈ کی جانب سے کریگ ینگ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔آئرلینڈ نے پاکستان  کا 183 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، اینڈی بالبرینی نے 77 رنز کی ذمہ درانہ اننگز کھیلی،اننگز میں  2 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔ آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی میں شکست دی ہے۔

مزید پڑھیے  پاکستان ویمنز ٹیم کل سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی
Back to top button