بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سینٹ کام کمانڈر کی جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) کا دورہ کرکے وہاں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور کمانڈر سینٹ کام جنرل مائیکل ایرک کوریلا کے درمیان جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات کے دوران مشترکہ دلچسپی کے امور  بالخصوص علاقائی سلامتی کے معاملات میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں اطراف نے مشترکہ ٹریننگ کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ سینٹ کام اور پاک فوج کے درمیان تربیتی معاملات کو بڑھانے کی ضرورت کا بھی اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر سینٹ کام جنرل کوریلا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی بھی تعریف کی۔

مزید پڑھیے  پاکستانی نوجوانوں کا خواب: مواقع سے بھرپور چین کے ساتھ مل کر ترقی کرنا
Back to top button