بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

گورنر پنجاب کی چیف ایگزیکٹو یونیورسل گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی غیاث پراچہ کے ہمراہ چینی سرامکس کمپنی کے وفد سے ملاقات

پرائیویٹ گیس کمپنی کی طرف سے انڈسٹری کو گیس کی فراہمی حکومت کا ایک انقلابی اقدام ہے جس سے انرجی بحران ختم ہوگا، مقامی اندسٹری ترقی کرے گی : گورنر پنجاب بلیغ الرحمن

گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ پرائیویٹ گیس کمپنی کی طرف سے انڈسٹری کو گیس کی فراہمی حکومت کا ایک انقلابی اقدام ہے جس سے انرجی بحران میں کمی آیئگی اور انڈسٹری کو مناسب قیمت پر گیس دستیاب ہوگی جس سےبیرونی سرمایہ کاری بھی بڑھ جائیگی.

تفصیلات کیمطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) یونیورسل گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی غیاث عبداللہ پراچہ کے ھمراہ چینی سرامکس کمپنی کےمینجنگ ڈائریکٹر( ایم ڈی )مسٹر آرون کےوفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ ملک میں پرائیویٹ کمپنی کی جانب سے انڈسٹری کو گیس کی فراہمی موجودہ حکومت کا ایک ایسا انقلابی اقدام ہے جس سے پنجاب کی اندسٹری کو فروغ ملے گا ، ملک میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھ جائیگی ،ملک میں جاری انرجی بحران ختم ہوسکے گا اور بیروزگاری کنٹرول ہوجائیگی.

گورنر پنجاب نےمزید کہا کہ پنجاب میں پرائیویٹ گیس کی مناسب قیمت پر سارا سال یقینی فراہمی سے صوبہ کو درپیش گیس کے مسائل ختم ہوں گے جس سے پنجاب کی صنعت ترقی کرے گی ، لوگوں کو روزگار میسر آسکے گا اور گیس کی بلاتعطل فراہمی سے ملکی معیشت میں پنجاب کی انڈسٹری اپنا کلیدی کردار ادا کرسکے گی.

پاکستان میں انرجی کے شعبہ میں تعاون اورچائینیز کی سرمایہ کاری کے اہم کردار اور اسکی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ
چینی عوام آور حکومت نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دوستی کا حق ادا کیا ہے.

انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں پاکستان کو انرجی بحران سے نکالنے کیلئے عظیم دوست چائنہ نے کلیدی کردار ادا تھا اور موجودہ حالات میں بھی پاکستان کو معاشی بحران سے نمٹنے میں چینی حکومت نے سب سے بڑھ کر مدد کی ھے .

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ خنجراب ٹنل کا کھلنا ملکی ترقی کی نوید ہے اورخنجراب پاس کھلنے سے سی پیک منصوبوں کی تکمیل بہت تیزی آئے گی .
گورنر پنجاب سے ملاقات کے دوران چینی سرامکس کمپنی کےمینجنگ ڈائریکٹر( ایم ڈی )مسٹر آرون نے کہا کہ گذشتہ دوسال سے انھیں انرجی کے مسائل کا سامنا تھا تاہم اب ایک پرائیویٹ گیس کمپنی جانب سے گیس کی یقینی فراہمی پر ہم بہت خوش اور پرجوش ہیں کیونکہ اس سے ہمارا کاروبار مزید ترقی کرے گا اور مزید لوگوں کو روزگار مہیا ہوسکے گا.

چینی سرامکس کمپنی کےمینجنگ ڈائریکٹر( ایم ڈی )مسٹر آرون نے گورنر پنجاب سے ملاقات کے دوران اپنی کمپنی اور کاروبار جو کہ بھلوال انڈسٹریل سٹیٹ میں موجود ہے کو درپیش مسائل کو بھی اجاگر کیا اور گورنر پنجاب سے ان مسائل کے حل بارے کردار ادا کرنے کی درخواست کی . جس پر گورنر پنجاب نے انھیں ان کے کاروبار کو درپیش مسائل کے جلد حل کے لئے حکومت پاکستان سے بات چیت کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی.

یہاں اس بات کا تذکرہ بھی انتہائی ضروری ہے کہ چینی سرامکس کمپنی میں اس وقت تقریبا چودہ سو ( 1400) پاکستانی کام کرتے ہیں اور روزگار کمار کر اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں.
گورنر پنجاب سے ملاقات کے دوران یونیورسل گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی کے سی ای او غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا کہ وہ بھرپور کوشش کررہے کہ ملک میں جاری انرجی بحران کو حل کیا جاسکے تاکہ غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں تشریف لائیں جس سے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری یقینی ہوسکے.
غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے اندسٹری کو گیس کی فروخت سے مزید گیس کی فراہمی یقینی ہوگی، مقامی اندسٹری ترقی کرسکے اور بیروزگاری کا خاتمہ یقینی ہوسکے.

سی ای او یونیورسل گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی (یو جی ڈی سی)نے اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف ، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر مملکت ڈاکٹر مصدق ملک کی جانب سے پرائیویٹ سیکٹر کی گیس کی خرید و فروخت میں کردار کو یقینی بنانے کی اقدام کوایک انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے گیس کے شعبہ میں مقابلے کا ماحول پیدا ہوگا.

گورنر پنجاب سے ملاقات کے موقع پر یونیورسل گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی کے وفد کی قیادت سی ای او غیاث عبداللہ پراچہ اور یو جی ڈی سی کے ڈائریکٹرز میاں شاھد اقبال اور کیپٹن ریٹائرڈ شجاع انور بھی اس ملاقات میں موجود تھے اور چائینز کمپنی کے وفد کی قیادت چینی سرامکس کمپنی کےمینجنگ ڈائریکٹر( ایم ڈی )مسٹر آرون کررہے تھے.

Back to top button