بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

گورنر پنجاب کی مزار اقبال پر حاضری، فاتحہ خوانی کی اور پھول رکھے

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے مزار اقبال پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی اور پھول رکھے۔گورنر پنجاب نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔

علاوہ ازیں آج صبح لاہور میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی۔علامہ محمد اقبال کے 146ویں یومِ پیدائش پر آج پاک بحریہ کے دستے نے مزارِ اقبال کے اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے۔

تقریب کے مہمان خصوصی اسٹیشن کمانڈر پاکستان نیوی لاہور کموڈور ساجد حسین نے سربراہ پاک بحریہ کی جانب سے مزارِ اقبال پر پھول چڑھائے۔یومِ اقبال کے حوالے سے آج ملک بھر میں تقریبات بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔اس موقع پر حکومت نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیے  تحریک انصاف کے اعجاز چوہدری اور علی محمد خان بھی گرفتار
Back to top button