بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

صارفین بجلی کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے، ملک محمد سہیل اعوان

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایس ڈی او فیسکو آفس تحصیل نور پور تھل ملک محمد سہیل اعوان نے کہا ہے کہ صارفین بجلی کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نورپورتھل پریس کلب کے چیئرمین سیٹھ ثمر سلطان، سینئر صحافی ایم نوردین اور دیگر جرنلسٹس پر مشتمل وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل نورپورتھل کے جن مواضعات یا ڈیرہ جات پر بجلی کے پولز کی تنصیب عمل میں لائی جا چکی ہے وہاں پر بجلی چالو کر دی جائے گی ۔ ملک محمد سہیل اعوا نے کہا کہ میں نے بطور ایس ڈی او فیسکو آفس نورپورتھل کا چارج سنبھالنے کے ساتھ ہی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھائے ہیں اور دفتری عملہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ عوامی سہولت کے لئے ہرگز کوئی پر کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔ ایس ڈی او فیسکو نے کہا کہ جن درخواست گزاران نے بجلی کے نئے میٹرز کے حصول کے لیے اپلائی کیا ہوا تھا ان کے میٹرز دفتر میں پہنچ چکے ہیں بہت جلد متعلقہ علاقوں میں نصب کر دیئے جائیں گے ۔ ملک محمد سہیل اعوان نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ سماجی فلاح و بہبود کے لئے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ اس موقع پر نورپورتھل پریس کلب کے وفد نے ایس ڈی او کو علاقائی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

مزید پڑھیے  ہیوی ویٹ چمگادڑوں نے سرگودھا میں خوف و ہراس پھیلا دیا
Back to top button