بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

سینئر صحافی ڈاکٹر الیاس چوہدری کو مرکزی پریس کلب رائیونڈ کا چیئرمین بننے پر مبارک باد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نورپورتھل پریس کلب کے چیئرمین سیٹھ ثمرسلطان، ملک محمد حیات جوئیہ، فاونڈرممبرز ایم نوردین ، راجہ نورالہی عاطف ، سینئر صحافییوں ملک غلام جیلانی وڈھل ، ملک عزیز الرحمان بوڑانہ ،ملک شوکت حیات کھارا، ملک لیاقت علی پلوآں اور دیگر صحافی برادری نے سینئر صحافی ڈاکٹر الیاس چوہدری کو مرکزی پریس کلب رائیونڈ کا چیئرمین بننے پر دلی مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور توقع ظاہرکی ہے کہ موصوف اپنی اعلی ا خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پریس کلب رائیونڈ کے جملہ عہدیداران اور اراکین کی اجتماعی فلاح و بہبود اور مثبت و تعمیری صحافت کے لیے مثالی کردار ادا کریں گے ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر الیاس چوہدری کا شمار رائے ونڈ کے نامور سینئر صحافیوں میں ہوتا ہے اللہ تبارک و تعالیٰ نے انہیں اعلی اخدادا صلاحیتوں سے سرفراز کیا ہے ۔ موصوف تعمیری اور مثبت صحافت کے علمبردار ہیں ۔ آپ ملنسار، پر وقار ، ۔ بردبار، خوش اخلاق اور معاملہ فہمی جیسے اوصاف حمیدہ سے متصف ہیں ۔ ڈاکٹر الیاس چوہدری صحافتی اور عوامی سماجی حلقوں میں عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔ ضلع خوشاب کی صحافتی برادری نے میدان صحافت میں ان کی مزید شاندار کامیابیوں اور کامرانیوں کے ساتھ ساتھ ان کی بطور چیئرمین ذمہ داریوں کی خوشی اسلوبی سے انجام دہی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

مزید پڑھیے  بلاول بھٹو نے یوسف رضا گیلانی کا استعفٰی قبول کرنے سے انکار کردیا
Back to top button