بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

عدیل رضا خان بلوچ بطور لیکچرر پولٹیکل سائنس گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج روڈہ تھل تعینات

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) جمالی بلوچاں کا ہونہار سپوت عدیل رضا خان بلوچ بطور لیکچرر پولٹیکل سائنس گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج روڈہ تھل تعینات ، عوامی ، سماجی ،تعلیمی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج روڈہ تھل میں بطور لیکچر پولٹیکل سائنس تعینات ہونے والے علاقہ تھل کے قابل فخر سپوت عدیل رضا خان بلوچ کا کالج انتظا میہ کی طرف سے پھولوں کی پتیاں نچھاورکرکے تپاک استقبال کیا گیا اور ان کی ادارہ ہذا میں تعیناتی کو حکام بالا کا احسن اقدام قرار دیا گیا ۔ واضح رہے کہ عدیل رضا خان بلوچ ، جمالی بلوچاں کی معروف علمی اور سماجی شخصیت ایکس پریذیڈنٹ پنجاب ٹیچرز یونین ڈسٹرکٹ خوشاب سردار قنبر رضا خان بلوچ کے صاحبزادے ہیں ۔ ان کی فیملی کی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ خوشاب کے لئے گرانقدر خدمات ہیں۔ جنہیں ضلع بھر کے عوامی سماجی اور تعلیمی حلقوں کی طرف سے تحسینی نظروں سے دیکھا جاتا ہے ۔ یاد رہے کہ ضلع خوشاب کا سرمایہ ء افتخار عدیل رضا خان بلوچ قبل ازیں بھی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت متعدد سرکاری ڈیپارٹمنٹس کے مختلف عہدوں کے لئے اپنے آپ کو قسمت کا دھنی ثابت کر چکا ہے ۔ بلوچ فیملی کے چشم و چراغ عدیل رضا خان بلوچ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیطا کے فضل و کرم سے میری پے درپے شاندار کامیابیاں میرے والدین کی دعاوں اور شفیق اساتذہ کرام کی محنت کا ثمر ہے ۔ انشاءاللہ بحیثیت لیکچرر پولٹیکل سائنس نونہالان وطن کی ہمہ جہتی تعلیم و تربیت اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج روڈہ تھل کو کو مزید شاندر کامیابیوں سے ہمکنار کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا ۔

مزید پڑھیے  قوموں کی تعمیر و ترقی میں تعلیم کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، ملک اورنگزیب کھیمٹہ
Back to top button