بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

کویت کی آئینی عدالت نے 2022 کے پارلیمانی انتخابات کو کالعدم قرار دیدیا

کویت کی آئینی عدالت نے 2022 کے پارلیمانی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے گزشتہ پارلیمنٹ کو بحال کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویت کی آئینی عدالت نے اتوار کے روز اپنے فیصلے میں گزشتہ برس ستمبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ 2022 میں کویت میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں اپوزیشن نے اکثریت حاصل کی تھی۔آئینی عدالت کی جانب سے فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب منتخب پارلیمنٹ اور حکومت کے درمیان وزیراعظم کے دوبارہ انتخاب کے معاملے اختلافات سامنے آئے ہیں۔یاد رہے کہ سابق کویتی وزیراعظم نے پارلیمنٹ سے اختلافات کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Back to top button