بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

کوئی بھی سرکاری ملازم سیاسی مہم جوئی میں ملوث پایا گیا تو کیخلاف سخت قانونی کارروائی ہو گی، ڈپٹی کمشنر خوشاب

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے دفاتر میں تمام سٹاف کو ہدایات جاری کر دیں کہ آ ئندہ ہونے والے صو بائی انتخابات میں وہ کسی بھی سیاسی مہم جوئی کا حصہ نہ بنیں اگر کوئی بھی سرکاری ملازم غیر قانونی سیاسی مہم جوئی کرتا ہوا پایا گیا توا س کے خلاف قانون کے مطابق سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر اپنے آ فس کے کانفرنس روم میں آراوز اور سرکاری محکموں کے سربراہان سے آ ئیندہ ہونے والے انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔اجلاس میں ڈی پی او شائستہ ندیم،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) مطاہر امین حیات وٹو،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب اورڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اصغر علی کے علاوہ دیگر محکموں کے سربراہان موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام آراوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی ڈیو ٹیاں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت اور قانون کے مطابق انجام دیں۔انہوں نے محکمہ تعلیم اور بلڈنگز کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ الیکشن سے قبل عدم دستیابی کی سہولیات کو فوکس کریں۔ تمام سہولیات بہم پہنچانے کیلئے خصوصی دلچسپی لیں۔ڈی پی او شا ئستہ ندیم نے بتا یا کہ الیکشن کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کرلئے گئے ہیں اور پولیس افسران اور اہلکاران کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اصغر علی نے الیکشن کے ضمن میں نومی نیشن پراسیس،پولنگ اسٹیشنوں کی فہر ستوں کی تیاری،پولنگ سٹاف کے ٹریننگ کے مراحل اوتھ سرمنی اور دیگر الیکشن پراسیس پر تفصیل سے گفتگو کی۔ڈپٹی کمشنر نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو سرکاری وپرائیو یٹ ہسپتالوں کو فنکشنل رکھنے،ریسکیو 1122اور سول ڈیفنس کو اپنی اپنی ڈیوٹیاں اچھے طریقے سے انجام دینے کی ہدایت کی۔

Back to top button