بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

کمشنر سرگودھا مریم خان کا دورہ خوشاب، دارالامان میں سولر انرجی پینل کا افتتاح کیا

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)کمشنر سر گودھا ڈویژن مریم خان کا نے خوشاب کاخصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈی سی کانفر نس روم جوہرآباد میں میں ڈسٹرکٹ ریو نیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ڈپٹی کمشنر خوشاب میثم عباس نے ڈویژنل کمشنر کو دیہی مرکز مال کے متعلق بریفنگ دی اور بو رڈ آف ریونیو کی پالیسی،آ ئی ٹی بیس سسٹم،یو ٹلا ئزیشن آف لینڈ،کورٹ مینجمنٹ سسٹم، ریونیو ریکوری،واٹر ریٹ،زرعی انکم ٹیکس،نمبرداری سسٹم پر تفصیل سے بریف کیا۔ ڈویثرنل کمشنر نے ہدایت کی کہ عوامی ریو نیو خدمت کچہری میں عوام کے تما م مسائل کو بروقت حل کیا جا ئے۔ اجلاس میں اے ڈی سی (آر) خوشاب نو ید احمد،اے سی صاحبان اور ریونیو افسران مو جود تھے۔ ڈویثرنل کمشنر سرگودھا مریم خان نے اپنے دورہ خوشاب کے دوران ڈسٹرکٹ انڈ سٹریل ہوم خوشاب کے دارالامان میں سو لر انرجی پینل کاافتتا ح کیا اور مختلف شعبہ جات کا معا ئنہ بھی کیا۔انہوں نے صنعت زار میں ہونے والے تما م امور کے حوالے سے ایک جامعہ بریفنگ تیار کرنے کے احکا مات جاری کئے۔ا س مو قع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب میثم عباس،اے ڈی سی (آ ر) نوید احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خوشاب ملک امتیاز احمد مانگٹ اور منیجر صنعت زار میڈم اُم فروا ہمدانی بھی موجود تھیں۔ ڈویثرنل کمشنر مر یم خان نے صنعت زار کے احاطہ میں شجرکاری مہم کے تحت ایک پودا بھی لگایا۔

Back to top button