بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ایس ای سی پی کا کارپوریٹ سیکٹر میں صنفی تنوع کو فروغ دینے کا عزم

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) نے خواتین کا عالمی دن اس عہد کے ساتھ منایا کہ پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر میں خواتین کی نمائندگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اصلاحات جاری رکھیں گے۔

ایس ای سی پی میں خواتین کے عالمی دن کی تقریب کے موقع پر ایس ای سی پی کی سابق کمشنر سعدیہ خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں، انہوں ورکنگ خواتین پیشہ ورانہ کامیابی کے حصول کے لئے نصحیت کوتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی قابلیت کو کا بھر پور استعمال کریں؛ حوصلہ مند اور پر امید رہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنی معاون خواتین ساتھیوں کی رہنمائی کرتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی کاوشوں سے ہی معاشرتی تبدیلی کو آگے بڑھانے بڑھایا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر ایس ای سی پی کے چیئرمین عاکف سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے معاشرے پر خواتین اپنا اہم کردار بھر پور طریق سے انجام دے رہی ہیں اور یہ ہمارا معاشرہ ہے جیسے خواتین کو ان کا مقام اور کردار ادا کرنے کے لئے اب تبدیل ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ ایس ای سی پی، بطور ادارہ، اس تبدیلی کو آگے بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل فخر ہے کہ ایس ای سی پی کی سینئر مینجمنٹ میں خواتین کا حصہ 38 فیصد ہے جبکہ ادارے کی نئی بھرتیوں میں 51 فیصد خواتین ہیں۔

ایس ای سی پی کے ان اقدامات کے نتیجے، جن کا مقصد کارپوریٹ سیکٹر میں تنوع اور شمولیت کو فروغ دینا ہے، جنوری 2015 سے اب تک رجسٹرڈ ہونے والی 6,295 کمپنیوں میں خواتین بطور چیف ایگزیکٹو آفیسرز کام کر رہی ہیں جبکہ 87%ٖفیصد لسٹڈ کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں خواتین ڈائریکٹرز شامل ہیں ۔علاوہ ازیں ایس ای سی پی کی قائم کردہ سکیور ٹرانزیکشن رجسٹری سے اب تک 2,364 خواتین کی ملکیت والے کاروباری اداروں نے مالی سہولیات حاصل کی ہیں ۔ اس کے علاوہ نان بینکنگ مائیکرو فنانس کمپنیوں سے قرض حاصل کرنے والوں میں 72 فیصد خواتین ہیں۔

مزید برآں، ایس ای سی پی کی ڈیجیٹلائزیشن اور کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے کے اقدامات نے بھی خواتین کو نقل و حرکت کی رکاوٹوں کو دور کرکے اور کاروبار پر بہتر کنٹرول میں معاونت کی ہے۔ ان میں مکمل طور پر خودکار کمپنی رجسٹریشن کا عمل اور ڈیجیٹل طور پر تصدیق شدہ حقیقی کاپیوں کا اجراء شامل ہے۔

چیئرمین ایس ای سی پی نےانوستر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی بحالی کے ساتھ ساتھ خواتین کی انٹرپرینیورشپ سپورٹ پروگرامز کو دوبارہ شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔ ایس ای سی پی کارپوریٹ سیکٹر میں خواتین کی شمولیت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ خواتین کے لیے فنانس اور سرمایہ کاری کے مواقع تک آسان رسائی کے لیے کوشاں ہے۔

Back to top button