بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان سپر لیگ، بابر اعظم کی سنچری ضائع، جیسن روئے کی دھواں سنچری نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فتح یاب کردیا

 جیسن روئے کی جارحانہ اننگز کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاندار مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے نے پی ایس ایل تاریخ کی دوسری تیز ترین سنچری بنائی، انہوں نے 63 گیندوں پر 5 چھکوں 20 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 145 رنز بنائے، گلیڈی ایٹرز نے 241 رنز کا ہدف 19 ویں اوور کی دوسری بال پر عبور کر لیا۔

گلیڈی ایٹرز کی پہلی وکٹ 41 رنز پر مارٹن گپٹل کی گری جنہوں نے 21 رنز بنائے، ول سمیڈ 26 رنز بنا کر پویلین لوٹے، وہاب ریاض اور مجیب الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان سپر لیگ 8 کے 25 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 241 رنز کا ہدف دیا۔

صائم ایوب 74 رنز بنا کر ڈیوین پریٹوریس کی بال پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم نے پی ایس ایل کی پہلی سنچری بناتے ہوئے 65 گیندوں پر 115 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے۔

Back to top button