بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

امریکا کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے طلبا کیلئے وظائف کا اعلان

امریکا نے پاکستان کے سیلاب متاثرہ اضلاع کے مزید 500 طلبا کے لیے وظائف کا اعلان کیا ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈپرائس کے مطابق مزید 500 طلبا کے لیے وظائف کا اعلان پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کیا۔

نیڈ پرائس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈونلڈبلوم نے اعلان اسلام آباد میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر ہائر ایجوکیشن کی تقریب میں کیا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ  وظائف سےمالی کمزور طلبا کی پاکستان کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں حصول تعلیم میں مدد ہوسکے گی۔

نیڈ پرائس کے مطابق اسکالر شپ پروگرام کے تحت امریکا ہائر ایجوکیشن کے تعاون سے 6 ہزار سے زائد وظائف دے چکا،60 فیصد اسکالر شپس خواتین کو اعلیٰ تعلیم کے لیے دی گئیں۔

Back to top button