بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

شاہراہ قراقرم پر مسافر کوچ کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق

 شاہراہ قراقرم پر بوڈر اور گیچی کے درمیان مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 4 افراد جاں بحق جبکہ متعددزخمی ہوئے ہیں ۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار مسافر کوچ راولپنڈی سے سکردو جارہی تھی کہ بوڈر اور گیچی کے درمیان کھائی میں جاگری ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئے ، ریسکیو حکام کے مطابق چار مسافر موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 18 زخمی ہوئے ہیں جنہیں ریجنل ہسپتال چلاس منتقل کردیا گیا ہے ۔ریسکیو حکام کے مطابق ریجنل ہسپتال چلاس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔

مزید پڑھیے  زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں جاگرا: 17افراد جاں بحق
Back to top button