بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور مظفرآباد دس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اٹھارہ، کراچی اکیس، پشاور چودہ، کوئٹہ چھ، گلگت آٹھ اور مری پانچ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق سری نگر، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں جزوی طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ جموں میں خشک اور لیہہ میں بارش کے امکانات کے ساتھ ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ اور بارہمولہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں بارہ، لیہہ منفی پانچ، شوپیاں اور اننت ناگ چھ ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button