بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

سی ٹی ڈی کی لاہور اور سرگودھا میں کارروائیاں، 8 دہشتگرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے لاہور  اور سرگودھا میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے دھماکا خیزمواد، ڈیٹونیٹر اور  بم تیار کرنے کا سامان برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ رواں ہفتے پنجاب میں پولیس اور قانون نافذ کرنے  والے اداروں کی مدد سے 382 کومبنگ  آپریشن کیے گئے، آپریشن میں 59 مشتبہ  افرادگرفتار کیےگئے۔

Back to top button