بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

گندم کی قیمت 3900 روپے من مقرر

ای سی سی نے گندم کی قیمت 3900 روپے من مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں  رمضان پیکج کے لیے 19 اشیا پر 5 ارب روپے سبسڈی دینے کی منظوری دی گئی جو یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے دی جائے گی۔

اس کے علاوہ ای سی سی نے ملک میں گندم کی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ رمضان پیکج کے تحت سبسڈی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کے لیے ہوگی جو یوٹیلیٹی اسٹورزپرفراہم کی جائے گی۔

Back to top button