بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

خضدار میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2720 روپے تک فروخت ہونے لگا

ادارہ شماریات نے مختلف شہروں میں آٹےکی قیمتوں کےاعدادوشمارجاری کردئیے،جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  ملک میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2 ہزار720 روپے تک پہنچ گئی ، ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سب سے زیادہ مہنگا آٹا خضدار میں مل رہا ہے جہاں 20 کلو کا تھیلا 2720 روپے تک فروخت ہورہاہے، خضدار کے بعد سب سے مہنگا آٹا کراچی میں مل رہا ہے جہاں پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 2600 میں دستیباب ہے، تیسرے نمبر پر اعداد و شمار کے مطابق مہنگا آٹا گوجرانوالہ میں مل رہا ہے جہاں پر 20کلو کا تھیلا عوام کو 2533 روپے میں دستیاب ہے،ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2500 روپے تک میں دستیاب ہے جبکہ بنوں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2550 روپےاور  کوئٹہ میں 2650 روپے ہے، جاری اعداد و شمار کے مطابق  ملتان میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2400 روپے تک ہے،  جڑواں شہروں میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1295 روپے تک فروخت ہورہا،لاہور،سیالکوٹ میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1295 روپے تک ہے ،سرگودھا اورفیصل آباد میں بھِی آٹے کے تھیلے کی قیمت 1295 روپے ہےحیدرآباد میں 1960 سکھر میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 2380 روپے تک ہے ، لاڑکانہ میں آٹے کا تھیلا 2400 روپے میں دستیاب ہے ۔

Back to top button