بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے کارکن گرفتار

کراچی کے علاقے گارڈن میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کےکارکن کوگرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث گرفتار ملزم محمد صدیق کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ ملزم نے2004 میں تلخ کلامی پر اپنے بوہری سیٹھ غلام مرتضیٰ کو اغوا اور قتل کیا، ملزم نے 2010 میں کتابوں کی دکان کے مالک ایوب نقوی کوبھی گھر جاتے ہوئے قتل کیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کےبعد ملزم کےگھرپرکئی بارریڈ کیا گیا تاہم ملزم گرفتاری کےڈرسےحیدرآباد میں روپوش ہوگیاتھا ، ملزم چندروز پہلےہی کراچی واپس آیاتھا، گرفتارملزم کوقانونی کارروائی کیلئے پولیس کےحوالےکردیاگیا ہے ۔

Back to top button