بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

  ڈیری فارمر ایسوسی ایشن کا یکم مارچ سے اسلام آباد اورراولپنڈی میں دودھ کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان

اسلام آباد ڈیری اینڈ کیٹل فارمر ایسوسی ایشن نے یکم مارچ سے اسلام آباد اورراولپنڈی میں دودھ کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کردیا۔یکم مارچ سے خالص دودھ کی قیمت 220روپے فی کلو تک پہنچ جائے گی۔

اسلام آباد ڈیری اینڈ کیٹل فارمر ایسوسی ایشن کا دودھ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس اتوار کے روز منعقد ہوا۔ راولپنڈی اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے کیٹل فارمرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کیٹل فارمرز نے بڑھتی ہوئی اشیا کی قیمتوں کے باعث دودھ کے نرخ بڑھنے کا اعلان کردیا یکم مارچ سے ڈیری فارم سے دودھ 190روپے فی کلو ریٹیلرز کو فراہم کریں گے۔ ڈیری فارمرز کے مطابق مہنگائی نے فارمر کی کمر ٹوٹ دی ہے جانوروں کا چارہ، ادویات، فیڈ ہر چیز دوگنی مہنگی ہوچکی ہے سارا منافع دودھ کا کاروبار کرنے والے دوکاندار لے لیتے ہیں۔

ڈیری اینڈ کیٹل فارمر ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ کسان سے خالص دودھ لے کر شہر میں غیر معیاری دودھ کی فروخت کیا جاتا ہے۔ ڈیری فارم کا استحصال روکا جائے۔

یکم مارچ سے خالص دودھ کی قیمت دوکانوں پر 220روپے کلو تک پہنچ جائے گی۔

Back to top button