بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان سپر لیگ، کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 66 رنز سے شکست دیدی، تبریز پلیئر آف دی میچ

پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے آٹھویں ایڈیشن کے چودھویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 66 رنز  سے شکست دیدی۔کراچی کنگز  نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے جس میں ڈیبیو کرنے والے طیب طاہر نے 46 گیندوں پر 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اس کے علاوہ میتھیو ویڈ 46 اور جیمز ونس 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان عماد وسیم 14 اور شعیب ملک 10 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

 ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ نے 2 جب کہ انور علی نے ایک وکٹ لی۔کراچی کنگز کی جانب سے دیے گئے 168 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 101 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔محمد رضوان 29 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ شان مسعود نے 25 رنز کی اننگز کھیلی، ان دونوں کے علاوہ ملتان کا کوئی بھی بولر وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا اور پوری ٹیم 17 ویں اوور میں 101 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

کراچی کنگز کی جانب سے شعیب ملک اور تبریز شمسی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 2، 2 وکٹیں عماد وسیم اور عاکف جاوید کے حصے میں آئیں۔ تبریز شمسی کو شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔  

Back to top button