بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

خوشاب میں ریسکیو اہلکاروں کے تربیتی کورس کا انعقاد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے )سیکرٹری/ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ ء امتیاز) کے کمیونٹی سیفٹی ویژن2023 کے مطابق ضلع بھر کے تمام گاؤں کے اندر کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید کی زیر نگرانی ریسکیو اہلکاروں کے تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر انجینئر حافظ عبدالرشید نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تربیتی کورس میں 20 ریسکیورز نے حصہ لیا جس میں FR,LFRاورDR شامل تھے۔تربیتی کورس کے اندر ریسکیو سٹاف کو پاکستان لائف سیور پروگرام،بیسک لائف سپورٹ،ریسکیوکیڈٹ کورپس،کمیونٹی ایکشن فار ڈذاسٹر رسپانس ٹیم اور سکاؤٹنگ کی ٹریننگ دی گئی۔
انجینئر حافظ عبدالرشید نے کہا کہ ٹریننگ حاصل کرنے والے ریسکیورز ضلع خوشاب کے تمام دیہاتوں میں مقیم لوگوں کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تربیت فراہم کریں گے جس کا بنیادی مقصدلوگوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے شعور اجاگر کرنا اور ان کو فعال بنانا ہے تاکہ ہر گاؤں کے تربیت یافتہ افراد میں کسی بھی ناخوش گوار حادثے سے نمٹنے کی صلاحیت موجود ہو جس سے وہ اپنی اور ارد گرد کے لوگوں کی جان ومال کو محفوظ بنا سکیں یا کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ریسکیو اہلکاروں کے شانہ بشانہ کام کر سکیں ۔آخر میں انجینئر حافظ عبدالرشید نے عوام الناس کے لئے اپنے پیغام میں کہا کہ لوگ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ سے فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ حاصل کرنے کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ محفوظ معاشرے کا قیام یقینی بنایا جا سکے۔

Back to top button