بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

” پیغام پاکستان” اور “دخترانِ پاکستان “کے موضوع پر سیمینارز کاانعقاد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) یونیورسٹی آف ایجوکیشن سب کیمپس جوہرآباداورگورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین جو ہرآباد میں ” پیغام پاکستان” اور “دخترانِ پاکستان “کے موضوع پر سیمینارز کاانعقاد کروایا گیا۔سیمینارز میں ڈائریکٹر جنرل اسلامک ریسر چ انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیا ء الحق،ڈائریکٹر سٹیم ڈاکٹرتہمینہ اسلم رانجھا،اسسٹنٹ پروفیسر سرگودہا یونیورسٹی ڈاکٹر محمد فیروز الدین شاہ نے پاکستان میں دہشت گردی اور دیگر مشکلا ت کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے اور سیمینار کے شرکاء کو ملک پاکستان میں امن،نظریہ پاکستان،مضبوط خاندان اور بہترین معاشرے کی تشکیل کے مو ضوعات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق نے کہا کہ دہشت گردی فرقہ پرستی پھیلانے والوں کادین اسلام سے کوئی تعلق نہیں

وقت کا تقا ضہ ہے کہ ہمیں معا شرہ کی ازسر نوتشکیل کر نی ہو گی،سماج کی برائیوں کے خاتمہ کیلئے متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم استحکام پاکستان اور دخترانِ پاکستان کا پیغام لے کر آئے ہیں لہذا آ پ بھی ہمارے قافلہ میں شریک ہو کر اپنا مثبت کردار ادا کریں چونکہ آپکے آ گے زمانہ ہے آ پ نے طویل عرصہ ملک وملت کی خدمت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے یونیو رسٹی اور ایسوسی ایٹ کالج کے طلبا ء وطالبات سے کہا کہ پاکستان کو آ پ نوجوانوں سے بڑی امید یں وابستہ ہیں لہذا پاکستان کی بقاء اور استحکام کیلئے اپنی اپنی سطح پر کردار اداکریں۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر تہمینہ اسلم رانجھا نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا اہم مسئلہ سکیورٹی کا ہے۔ پاکستان کو پرامن اور فعال بنانے کیلئے ہر شہری اپنا فرض ادا کر ے۔ خواتین وحضرات آپس میں شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنی خدمت انجام دیں۔پروفیسر ڈاکٹر محمد فیر وزالدین شاہ نے کہا کہ ایک خاندان میں میاں بیوی کابڑا کردار ہو تا ہے لہذا بچوں کے سامنے میاں بیوی کا مثبت رویہ ایک مضبوط خاندان کی تشکیل ہے۔ماں باپ کے آ پس میں رویوں کا بچوں کی شخصیت پر گہرااثر ہوتا ہے۔لہذا بچے پاکستان کا مستقبل ہیں انکے مثبت رویوں سے ہی ایک خو بصورت معاشرے کی تشکیل ہوتی ہے۔طلباء وطالبات یونیورسٹی کے سیمینار میں یونیو رسٹی کی انتظامیہ طلبا ء وطالبات جبکہ گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزامتیاز احمد سوبھی پرنسپل،لیکچرارز اور طالبات نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

Back to top button