بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

تحصیل نور پور تھل میں بھی ساتویں قومی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز یکم فروری سے ہوگا، ملک ابوبکر اعوان

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سینسز سپورٹ آفیسر تحصیل نور پور تھل ملک ابوبکر اعوان نے کہا ہے کہ فیڈرل گورنمنٹ کے زیر انتظام انشاءاللہ تحصیل نور پور تھل میں بھی ساتویں قومی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز یکم فروری سے کر دیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل نورپورتھل میں ہونے والی مردم شماری کے عملے کی ٹریننگ کے لئے گورنمنٹ ہائی سکول فاروق آباد اور گورنمنٹ ہائی سکول نورپورتھل میں دو ٹریننگ سنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں۔ جہاں پر 7 جنوری سے ٹریننگ کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا ۔ ملک ابوبکر اعوان کے مطابق ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے 175 سرکاری ملازمین پر مشتمل عمے کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے جبکہ 29 سپروائزر اس کام کی نگرانی کریں گے ۔سینسز سپورٹ آفیسر نے کہا کہ تربیت حاصل کرنے والا مردم شماری کا عملہ 261 بلک اور 51 سرکل میں اپنے فرائض سر انجام دے گا۔ جن کو ٹیبلٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس سٹاف کی سیکیورٹی کےلیےڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب اسدالرحمان کی ہدایت پر خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں ۔ملک ابوبکر اعوان نے کہا کہ تحصیل نورپورتھل میں مردم شماری کا عمل اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل محمد محسن عالم کی زیرنگرانی مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مردم شماری کے عملہ کو تمام مطلوبہ سہولیات بھرپور طریقے سے فراہم کی جائیں گی۔

Back to top button