بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

سید محمد کمیل عباس نے سول انجئنیرنگ کی ڈگری مکمل کرلی

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب کے اور ہونہار سپوت کا اعزاز ، سید محمد کمیل عباس نے سول انجئنیرنگ کی ڈگری مکمل کرلی۔ عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار ۔ خوشاب کے ہونہار طالب علم سید محمد کمیل عباس نے سول انجینرنگ کی ڈگری نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد سے مکمل کی ہے۔ سیدکمیل عباس شاہ خوشاب کے سینئر قانون دان سید اظہر عباس شاہ ہمدانی اور مینیجر ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم خوشاب میڈم ام فروا ہمانی کے صاحبزادے ہیں ۔ اللہ تبارک و تعالی ا نے دیگر کئی حوالوں سے ضلع خوشاب کی اس قابل فخر فیملی کو منفرد اعزاز بخشا ہے ۔حال ہی میں ممتاز قانون دان سید اظہرعباس شاہ ہمدانی اور منییجر ڈی آئ ایچ میڈم فروا ہمدانی کی صاحبزادی سیدہ ملیکہ عباس ہمدانی جو کہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالج جوہرآباد کی بونہارطالبہ ہیں ، انہوں نےپری انجئنیرنگ گروپ کے تحت بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا میں انٹر کےامتحان میں ٹاپ کیا ہے ۔ دریں اثنا ضلع خوشاب کے عوامی ،سماجی حلقوں نے ہمدانی خاندان کو ضلع خوشاب کا قابل فخر خاندان قرار دیتے ہوئے ان ہونہار بچوں کی تعلیمی میدان میں پے درپے شاندار کامیابیوں کو ضلع خوشاب کا اعزاز قرار دیتے ہوئے ان کی مزید شاندار کامیابیوں اور کامرانیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

Back to top button