بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

فیفا ورلڈ کپ کوارٹر فائنل مرحلہ آج سے شروع ہوگا

فیفا ورلڈ کپ ٹائٹل کی جنگ 32 سے 8 ٹیموں تک سمٹ آئی ہے جبکہ آج جمعے سے کوارٹر فائنلز میں مزید 4 ٹیموں کو ناک آؤٹ کرنے کیلئے گھمسان کا رن پڑے گا۔منگل کے روز کھیلے گئے میچز کے ساتھ ہی قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کا آخری 16 مرحلہ بھی ختم ہو گیا، اس کے ساتھ ہی ایونٹ میں بڑے خواب آنکھوں میں سجائے شریک ہونے والی 32 ٹیموں میں سے صرف 8 باقی رہ گئی ہیں۔

ابتدائی راؤنڈ سے ہی جرمنی، بیلجیئم، یوروگوئے اور ڈنمارک جیسی بڑی ٹیموں کا بوریا بستر گول ہو گیا تھا جس کے بعد لاسٹ 16 میں سے امریکا، آسٹریلیا، پولینڈ، سینیگال، جاپان، جنوبی کوریا اور سپین جیسی ٹیمیں بھی باہر ہو گئیں۔

پہلا کوارٹر فائنل آج کروشیا اور برازیل کے درمیان کھیلا جائے گا، رات کو نیدرلینڈز اور ارجنٹائن مدمقابل آئیں گے ،ہفتے کو پہلا میچ مراکش اور پرتگال میں ہو گا، چوتھا کوارٹر فائنل اسی شب انگلینڈ اور فرانس کے درمیان شیڈول ہے۔

فائنل 8 میں جگہ بنانے والی ٹیموں میں برازیل نے سب سے زیادہ 5 ٹائٹلز جیتے ہیں، ارجنٹائن اور فرانس نے 2، 2 مرتبہ چمچماتی سنہری ٹرافی کو ہاتھوں میں تھاما، انگلینڈ نے واحد ٹائٹل 1966 میں جیتا تھا، نیدرلینڈز،کروشیا، مراکش اور پرتگال نے ابھی تک ایک بھی ٹرافی نہیں جیتی۔

Back to top button