بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

تحصیل چوبارہ میں 100میگاواٹ پر مشتمل شمسی توانائی منصوبے کا افتتاح

 وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے لیہ کی تحصیل چوبارہ میں 100میگاواٹ پر مشتمل شمسی توانائی منصوبے کا افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم روشنی دینے والے ہیں بجھانے والے نہیں، تعمیر کرنے والے ہیں تخریب کرنے والے نہیں ، سولر انرجی سے توانائی کے بحران میں کمی لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو سستی اور معیاری بجلی فراہم کی جائے گی ، منصوبے سےسالانہ 30 ملین امریکی ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ منصوبے کا لیٹر آف انٹینٹ پنجاب حکومت نے 2015میں جاری کیا تھا منصوبے میں جنوبی پنجاب میں 100 کے قریب نوکریوں کے مواقع پیدا ہوئے۔خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ منصوبے کے تحت ماحول کو بہتر بنانے کے لئے 5 ہزار پھل دار درخت بھی لگائے گئے ہیں اس منصوبے سے پیدا ہونے والی فی یونٹ بجلی 9 روپے ہوگی منصوبہ کا آغاز 2015 میں ہوا تھا۔

Back to top button