بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

تحصیل نورپورتھل سے تعلق رکھنے والے بہن بھائی کا ایک اور اعزاز

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) تحصیل نورپورتھل سے تعلق رکھنے والے بہن بھائی کا ایک اور اعزاز، ہونہارطالبہ مشکوٰۃ مبشر اعوان نےامتیازی نمبروں کےساتھ ایم بی بی ایس کا امتحان پاس کر لیا جبکہ اس کے بھائی محمد ماہیر مبشر اعوان نے بھی سٹیپ ون کا امتحان پاس کر لیا۔ عوامی سماجی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار ۔ دونوں بہن بھائی کا تعلق تحصیل نورپور تھل کے موضع ڈھمک تھل سے ہے۔ ان کے والد محترم ملک حاجی مبشر علی اعوان مینجر نیشنل بنک سرگودھا کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی ا کے خصوصی فضل و کرم سے ہمارے بچوں نے شبانہ روز بھرپور محنت کر کے اپنے اساتذہ کرام کی محنت شاقہ کی بدولت پے در پے تعلیمی میدان میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں جو کہ نہ صرف تحصیل نورپورتھل بلکہ پورے ضلع خوشاب کا ایک اعزاز ہے۔ ان شاندار کامیابیوں پر ہم والدین اللہ تبارک و تعالی ا کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لئے دعا گو ہیں ۔ واضح رہے کہ مشکوٰۃ مبشر اعوان کا شمار کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ہونہار اسٹوڈنٹس میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے امتیازی نمبروں کے ساتھ ایم بی بی ایس کا امتحان پاس کیا ہے جبکہ ملک مبشر علی اعوان کے صاحبزادے محمد ماہیر مبشر اعوان نے بھی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے سٹیپ ون کا امتحان پاس کر لیا ہے ۔ واضح رہے کہ امریکہ جانے کے لیے دنیا بھر سے ڈاکٹرز یہ امتحان دیتے ہیں اور پاس کرنے کے بعد انہیں امریکہ میں پریکٹس کرنے اور جاب کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔ اللہ تعالی ا نے یہ اعزاز بھی تحصیل نور پور تھل کے نامور سپوت ملک محمد ماہیر مبشر اعوان کو عطا کیا ہے ۔ ہونہار میڈیکل سٹوڈنٹ نے ایم بی بی ایس مکمل کرنے سے پہلے ہی یہ امتحان پاس کر لیا ہے ۔ یاد رہے کہ ملک ماہیر مبشر اعوان کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس میں سال چہارم کے اسٹوڈنٹ ہیں ۔

مزید پڑھیے  کورنگ نالے میں چار بچوں کو بچانے کیلئے کودنے والے محمود کی لاش مل گئی
Back to top button