بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، کیویز نے پہلے ہی میچ میں کینگروز کو نوچ ڈالا

آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے میزبان اور دفاعی چیمپئن آسڑیلیا کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 89 رنز سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق آسڑیلیا نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنا ڈالے، نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کانوائے نے 58 گیندوں پر دو چوکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 92 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اوپنر فن ایلن سولہ گیندوں پر پانچ وکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 42 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ جیمز نیشام نے تیرہ گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے چھبیس رنز ناٹ آئوٹ بنائے، آسڑیلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے دو جبکہ ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں آسڑیلوی ٹیم 17.1 اوورز میں صرف 111 رنز پر آئوٹ ہو گئی اور میچ 89 رنز کے واضح فرق سے ہار گئی، آسڑیلیا کی جانب سے کوئی بھی بیٹر توقعات کے مطابق کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا سب سے بہترین سکور اٹھائیس رہا جو گیلن میکسویل نے سکور کیا، مچل مارش نے سولہ اور کپتان ایرن فنچ تیرہ جبکہ پیٹ کمنز نے اکیس رنز بنائے، ان چار کے علاوہ کوئی بھی بیٹر سکور کو ڈبل فیگرز میں لیجانے میں ناکام رہا، نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائوتھی اور مچل سانٹر نے تین تین جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے دو، لوکی فرگوسن اور سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، ڈیون کانوائے کو پلیئر آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔

Back to top button