بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

خوشاب میں سالانہ انٹرا یونین کونسل سرٹ چیلنج کا انعقاد

خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے) سیکرٹری/ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ستارہ امتیاز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید کی زیر نگرانی ایوب بھاء ہاکی سٹیڈیم خوشاب میں سالانہ انٹرا یونین کونسل سرٹ چیلنج کا انعقاد کیا گیا ۔سرٹ چیلنج میں ضلع بھر سے تربیت یافتہ مارکیٹ کمیٹی ممبران کی ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔ ٹیموں نے سرٹ چیلنج کے موقع پر کسی بھی سانحہ یا حادثہ کی صورت میں زخمیوں کی درجہ بندی کے مطابق ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے ساتھ بحفاظت جگہ پر منتقلی،بلڈنگ کولیپس کی صورت میں دب جانے والے متاثرین کو لوڈ لفٹنگ کے زریعے نکالنے، چھوٹے اور بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ پر بروقت قابو پانے کے طریقوں کا عملی مظاہرہ کیا ۔ ڈسٹرکٹ آفیسر انجینئرحافظ عبدالرشید کا کہنا تھاکہ ریسکیو محافظ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ۔محفوظ معاشرے کے قیام میں ریسکیومحافظ کا کلیدی کردار ہے۔ اس موقع پر صدرمرکزی انجمن تاجران جوہرآبادعثمان جنجوعہ، جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران رانا سلیم الرحمان، صدرانجمن تاجران خوشاب سٹی شیخ حمزہ،چیرمین انجمن تاجران خوشاب محمد عمر صراف اور چیرمین پریس کلب جوہرآباد ملک محمد حیات اعوان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ واحد ادارہ ہے جو بلاتفریق ہر خاص و عام کی دن رات خدمت کر رہا ہے۔ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کی مشکل وقت میں متاثرین کی بروقت داد رسی قابل ستائش عمل ہے۔ پنجا ب ایمرجنسی سروس کا کوئی بھی نعم البدل نہیں ۔اس موقع پر تمام ممبران نے پنجاب ایمرجنسی سروس کے شانہ بشانہ اپنی خدمات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیے  پولیو مہم ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق
Back to top button