بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

صحافی معاشرے کی اصلاح کے لیے پولیس کے ساتھ مل کر اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، ایس ایچ او تھانہ نور پور تھل

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نئے تعینات ہونے والےایس ایچ او تھانہ نورپورتھل فیصل محمود ملک نے کہا ہے کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں جو معاشرے کی اصلاح کے لیے پولیس کے ساتھ مل کر اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔وہ اپنے دفتر میں نورپورتھل پریس کلب کے فاؤنڈر ممبرز سے تعارفی نشست کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل وکرم سے میں نے میرٹ کو ہمیشہ اپنی اولین ترجیح بنایا ہے ۔ جس تھانے میں بھی تعیناتی رہی وہاں سائلین کی میرٹ پر داد رسی کی ہے ۔ انشاءاللہ مظلوم کی داد رسی کی جائے گی اور ظالم کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا ۔ ایس ایچ او نےکہا کہ عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے اور سائلین کے ریلیف کےلیے ہرگز کوئ دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جاءے گا۔ سائلان کے لیے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں وہ بلاجھجک مجھ سے براہ راست رابطہ کریں ۔ فیصل محمود ملک نے کہا کہ سٹریٹ کرائمز ،جواءبازوں، منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کی مکمل بیخ کنی کی جائے گی ۔اس موقع پر میڈیا نمائندگان نے معاشرتی اصلاح وفلاح کے لیے پریس کلب کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائ۔

مزید پڑھیے  ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم پمز میں ہونا ممکن نہیں
Back to top button