بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین نے مکران یونیورسٹی پنجگور کا بحیثیت پہلے وائس چانسلر چارج سنبھال لیا

پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین نے مکران یونیورسٹی پنجگور کا بحیثیت پہلے وائس چانسلر چارج سنبھال لیا۔ موصوف جوکہ جرمنی سے ڈبل پہ ایچ ڈی اور پوسٹ ڈاکٹریٹ ہے، موصوف نے جامعہ بلوچستان کے امتحانات میں نقل کے رجحان کو ہی ختم کیا اور یونیورسٹی میں تعلیم کے فروغ کے ان کی کاوشیں روز روشن کی طرح سب پر عیاں ہیں۔

ڈاکٹر عبدالمالک ترین نے اپنی محنت اور خلوص کے نتیجے میں جامعہ بلوچستان کو ملکی سطح پر نہ صرف اپنا ایک مقام دلایا جامعہ کے امتحانی نظام کو نقل سے پاک کرنے کے لئے ناقابل فراموش اقدامات اٹھائے۔

ڈاکٹر صاحب کی لورالائی یونیورسٹی میں بطور پرووائس چانسلر تقرری اور وہاں پر ان کے خدمات کی آج بھی لوگ متعرف ہیں۔

2018میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین کو ان کی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں ایکسلینس ایوارڈ دیا گیا جبکہ کورونا وبا کے دوران خدمات کی انجام دہی پر 2020کے دوران انہیں صدارتی ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا۔

اسی طرح پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین کے کئی ریسرچ پیپرز انٹرنیشنل جنرلز میں پبلش ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب بطور پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین نے یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ مل کر لورالائی یونیورسٹی میں3نئے شعبہ جات کومتعارف کراکر منظور کروائے۔ اس کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر کی یونیورسٹی میں لا ڈیپارٹمنٹ کی منظوری کے لئے بھی پروپوزل بنا کر صوبائی حکومت کو بھجوایا، اسی طرح نہ صرف جامعہ کے تمام عملے کی کورونا ویکسینیشن بروقت کروائی بلکہ کورونا لاک ڈائون کے دوران آن لائن کلاسز کا اجرا کرکے طلبا و طالبات کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچایا۔

ڈاکٹر عبدالمالک ترین کی بطور وائس چانسلر مکران یونیورسٹی پنجگور تعیناتی سے مذکورہ یونیورسٹی جلد ہی ترقی کے منازل طے کرے گی۔

Back to top button