بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

نیشنل وویمنز باسکٹ بال چیمپین شپ : پاکستان آرمی اور واپڈا سیمی فائنل راونڈ میں پہنچ گئے

پاکستان آرمی اور واپڈا نے نیشنل وویمنز باسکٹ بال چیمپین شپ میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوے ایونٹ کے سیمی فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی نے اپنے جارحانہ کھیل کی بدولت اسلام آباد بلیوز 26پوائنٹس کے مقابلے میں 55پوائنٹس سے شکست دیکر سیمی فائنل راؤنڈ تک رسائی حاصل کی ۔ میچ میں آرمی طرف سے کاشفہ 17، عائشہ خان 15، آمنہ محسن 9پوائنٹس سکور کرکے نمایاں رہی جبکہ اسلام آباد کی طرف سے ایمانی خان آٹھ اور مومنہ احمد چھ پوائنٹس سکور کر سکی۔ دوسرے میچ میں لاہور کے آسان مقابلے کے بعد ہورینہ خان کے دس اور فیروزہ اسلم کے آٹھ پوائنٹس کی بدولت خیبر پختونخوا کو 4-31پوائنٹس سے شکست دی ۔

تیسرے میچ میں دفاعی چیمپین پاکستان واپڈا نے راولپنڈی کو اپنے شاندار کھیل کی بدولت راولپنڈی کو 6 پوائنٹس کے مقابلے میں 62 پوائنٹس کی عبرت ناک شکست سے دو چار کرتے ہوئے سیمی فائنل کیلئے راونڈ کوالیفائی کیا ۔ میچ میں راولپنڈی کی ٹیم دفاعی چیمپین کے سامنے بے بس دکھائی دی ، ہاف ٹائم تک واپڈا میچ میں 26پوائنٹس کی سبقت پر رہا جو میچ کے اختتام تک بڑھ کر 56پوائنٹس رہی ۔ فاتح ٹیم کی طرف سے حجاب فاطمہ اور سدرہ حاکم نے گیارہ ،گیارہ پوائنٹس سکور کئے جبکہ امنہ مختار نو پوائنٹس سکور کرکے نمایاں رہیں۔ چوتھے میچ میں کراچی نے اسلام آباد وائٹس کو چودہ کے مقابلے میں تیس پوائنٹس سے شکست دیتے ہوے سیمی فائنل راونڈ کیلئے اپنی جگہ پکی کر لی ۔ میچ میں کراچی کی حبا فراز شادار کھیل پیش کرتے ہوے نے بارہ پوائنٹس سکور کرکے ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا ۔

Back to top button