بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

بھارت پاکستان اور کل جماعتی حریت کانفرنس کیساتھ تنازعہ کشمیر کا مستقل حل تلاش کرے، التجا مفتی

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے مودی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے ساتھ تنازعہ کشمیر کا مستقل حل تلاش کرے۔

جموں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد لوگ مایوس اور ٹوٹے ہوئے محسوس کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو ایک کھلی فضائی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

Back to top button