بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

ٹریفک کے حادثے میں 7 افراد جاں بحق

خضدار میں قومی شاہراہ پر ٹریفک کے حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کورک کے قریب مسافر وین اور پک اپ کے درمیان تصام کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ٹیچنگ اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔

حادثے کے زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، حادثے میں 15سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

Back to top button