بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آسڑیلیا کا سیلاب زدگان کی مدد کیلئے 20 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان

آسٹریلیا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے 20 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔آسٹریلوی وزیر  خارجہ نے کہا کہ حکومت پاکستان کو فوری انسانی ضروریات کے لیے مدد فراہم کررہے ہیں جس کے تحت آسٹریلیا عالمی خوراک پروگرام کے ذریعے پاکستان کو 20 لاکھ ڈالرکی امداد دے گا۔

وزیر خارجہ پینی وونگ کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثر خواتین، بچے اور کمزور افراد فوری امداد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی طرف سے سیلاب میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں اور ہماری سیلاب سے تباہ حال افراد کے ساتھ گہری ہمدردیاں ہیں۔

مزید پڑھیے  مولانا فضل الرحمان نے 26اپریل کو پی ڈی ایم کا اجلاس طلب کرلیا
Back to top button