بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

یورپی یونین کی جانب سے سیلاب متاترین کیلئے 1.8 ملین یورو انسانی امداد

یورپی یونین پاکستان کے بڑے حصوں میں سیلاب سے متاثر ہونے والے خاندانوں کو 1.8 ملین یورو انسانی امداد فراہم کر رہی ہے۔امدادی رقوم سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا صوبوں کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں متاثرہ لوگوں کی مدد کرے گی۔

کمشنر برائے کرائسز منیجمنٹ جینز لینارک نے ایک بیان میں کہا کہ مون سون کی غیر معمولی بارشیں پاکستان میں مہلک سیلاب کا باعث بنیں۔ انہوں نے کہا کہ جب کہ زمین پر تشخیص جاری ہے، ہم توقع کرتے ہیں کہ 10 لاکھ سے زیادہ لوگ اپنے گھر کھو چکے ہیں اور انہیں براہ راست مدد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کا تعاون پاکستانی عوام کے ساتھ ہماری وابستگی کو واضح کرتا ہے اور ہمارے شراکت داروں کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ سب سے زیادہ متاثرہ افراد کو زندگی بچانے والی امداد فراہم کر سکیں۔یہ تازہ ترین فنڈنگ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ صوبے بلوچستان میں لوگوں کی مدد کے لیے گزشتہ ہفتے 350,000 یورو کی امداد کے علاوہ ہے۔

Back to top button